BISPافسران کا پٹرول کی مد میں کروڑوں کا گھپلا

اسلام آباد (بیوروچیف) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بیوروکریسی نے گزشتہ پانچ برسوں میں سر کاری گاڑیوں میں کتناا یندھن پھونک ڈالا ؟بی آئی ایس پی پروگرام کے زیر استعمال گاڑیوں کی تعداد 75ہے ، 8لاکھ 10ہزار لیٹر سے زائد ایندھن خرچ کرلیاگیا،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کردی گئی۔ دستاویز کے مطابق بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں 28،پنجاب میں 12، سندھ میں 17، خیبر پختونخواہ میں 7، بلوچستان میں 6، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں5گاڑیاں زیر استعمال ہیں، گزشتہ پانچ برس میں بی آئی ایس پی کے زیر استعمال گاڑیوں نے 8 لاکھ 10 ہزار لیٹر سے زائد ایندھن خر چ کیا، اسلام آباد ریجن کی گاڑیوں نے پانچ برس میں 402400لیٹر ایندھن استعمال کیا۔پنجاب ریجن کی گاڑیوں نے 100788لیٹر، سندھ ریجن کی گاڑیوں نے پانچ برس میں 1828850لیٹر فیول خرچ کیا۔ جس کے اخراجات کروڑوں روپے بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں