لاہور (بیوروچیف) شہر میں گیس کی لوڈشیڈ نگ کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔سرکاری نرخ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 254روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 380سے 520 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے، جبکہ ہر دکان پر ایل پی جی مختلف قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے۔متاثرہ شہریوں کے مطابق گیس تو آتی نہیں، لیکن بل باقاعدگی سے ادا کرنا پڑتا ہے۔، جبکہ مہنگی ایل پی جی خریدنے سے گھریلو بجٹ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔




