کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی چائلڈ اسٹار آیت عارف کے ایک فیشن شو میں ماڈل کی طرح ریمپ پر چلنے کے اسٹائل پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ آیت عارف نے ایک برائیڈل شو میں بطور ماڈل ریمپ واک کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔آیت عارف نے سب سے پہلے لائیو ٹرانسمیشنز میں نعتیں پڑھ کر اپنی پہچان بنائی تھی۔ اس کے بعد وہ ایک مشہور یوٹیوبر بن گئیں اور چائلڈ اسٹار کے طور پر شناخت قائم کی اور اب وہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں ۔




