ثمر جعفری نے بہترین گلوکاری کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

کراچی (شوبز نیوز) اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے پرورش کے او ایس ٹی پر بہترین گلوکار کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔پاکستانی اداکار اور گلوکار ثمر جعفری نے کیریئر میں ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے سنڈے آئیکون ایوارڈز میں دو بڑے اعزازات جیتے لیے ہیں۔ 23سالہ گلوکارہ نے نجی ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ پرورش کے ٹریک میں رہوں کے لیے سال کے بہترین گلوکار اور گانے کا اعزاز حاصل کیا۔پرورش میں ولی جہانگیر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے جعفری نے ناصرف اپنی اداکاری بلکہ ڈرامے میں میوزیکل تعاون کے لیے بھی تعریفیں حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں