ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ میں فائر سیفٹی موک ایکسر سائز کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات مزید مور بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کی زیرِ نگرانی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فائر سیفٹی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس کا ڈپٹی کمشنر نے تفصیلی جائزہ لیا۔موک ایکسرسائز کے دوران فائر ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس، مریضوں اور ہسپتال کے عملے کے محفوظ انخلا، ریسکیو اور ایمرجنسی اقدامات کی عملی مشق کی گئی۔ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور ہسپتال کے عملے نے مشق میں بھرپور حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاری فائر سیفٹی اقدامات اور حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں مزید 5 فائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب کے جاری کام کا جائزہ لینے کے ساتھ نصب فائر ایکسٹنگوشرز اور دیگر فائر سیفٹی سہولیات بھی چیک کیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں و ان کے لواحقین سے علاج معالجہ، ادویات، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کے بارے میں فیڈ بیک لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فائر سیفٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حالیہ ہسپتال آتشزدگی کے واقعہ کے پیش نظر ضلع بھر کے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور حفاظتی انتظامات کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں