میراتھن کے کامیاب انعقاد پر تعاون کریں گے

کمالیہ(نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری فریاد علی گجر نے کمالیہ میراتھن کے انعقاد کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میاں جمیل سے ملاقات کی۔ ملاقا ت میں انہوں نے کمالیہ میراتھن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ایونٹ کے انتظامات، روٹ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں چوہدری فریاد علی گجر نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر کمالیہ میراتھن کے انعقاد، روٹ، انتظامی امور، سیکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کے حوالے سے اہم امور زیرِ بحث آئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے میراتھن کے کامیاب انعقاد کے لیے مکمل تعاون اور ہر ممکن انتظامی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ارم شہزادی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایسے مثبت اور صحت بخش پروگرام انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔چوہدری فریاد علی گجر نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اور ضلعی سپورٹس حکام کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ میراتھن کو شاندار اور کامیاب انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں