لاہور (بیوروچیف)لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہونے لگا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ایک لاکھ چھتیس ہزار صارفین نے ایک ماہ میں نو کروڑ پچانوے لاکھ یونٹس بجلی بنا لی۔سولر سسٹم سے لیسکو کے صارفین نے چار کروڑ یونٹس کی ایکسپورٹ کی، ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس کی مد میں بجلی کے بلوں میں اربوں روپے کا فائدہ اٹھایا گیا۔ بجلی کی پیداوارلیسکو میں نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت کی گئی،آف گرڈ سسٹم سے بھی صارفین نے علیحدہ بجلی کی پیداوار کی ہے،آن گرڈ اور آف گرڈ بجلی کی پیداوار سے لیسکو کی طلب میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اوردن کے اوقات میں لیسکو کی ڈیمانڈ 4700سے کم ہوکر 3000 میگاواٹ تک گر گئی۔




