لاہور (سپورٹس نیوز)ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید پی سی بی کے اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ تھنک ٹینک کے اہم کردار عاقب جاوید مختصر دورے کے بعد واپس لاہور پہنچے ، وہ لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز کی شکست کے بعد لندن گئے تھے، جہاں انھوں نے قومی ٹیم کے ساتھ 2 ستمبر کو بکنگھم پیلس میں شہزادہ چارلس کے عشائیے میں شرکت کی تھی۔ لندن میں چیئرمین پی سی بی کے ساتھ بورڈ کے اہم اجلاس میں شریک عاقب جاوید پر اس وقت سابق کرکٹرز اور کرکٹ کے حلقوں میں شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔




