ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی محبت اور شادی کی کہانی سے تو مداح واقف ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انوشکا شرما سے پہلے ویرات کوہلی کا کرش ایک اور معروف بالی ووڈ اداکارہ تھیں بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کا بچپن کا پہلا کرش بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویرات نے کرشمہ کپور کی فلم جڑواں دیکھنے کے بعد انہیں پسند کرنا شروع کیا تھا۔ وہ اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھی بے تاب رہتے تھے۔اس وقت ویرات کوہلی کم عمر تھے جبکہ کرشمہ کپور 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراں میں شامل تھیں۔تاہم ویرات کوہلی اور کرشمہ کپور کے درمیان کبھی کوئی رومانوی تعلق نہیں رہا۔




