لاہور (شوبز نیوز) بھارتی پنجابی فلم بول بھاویں نہ بول سینمائوں کی زینت بن گئی۔ دلوں کوچھولینے والی اس فلم کی کہانی نے ریلیز ہوتے ہی شائقینِ فلم کی توجہ حاصل کر لی ہے، فلم کی کہانی ایک ایسی محبت کے گرد گھومتی ہے جو الفاظ کی محتاج نہیں بلکہ خاموش جذبات اور چھوٹے چھوٹے لمحوں میں خود کو ظاہر کرتی ہے، کہانی ایک لڑکے اور لڑکی کی سادہ سی ملاقات سے شروع ہوتی ہے جو آہستہ آہستہ ایک گہری محبت میں بدل جاتی ہے۔ بول بھاویں نہ بول ایک نرم اور حقیقت پسند رومانوی فلم ہے جو خاص طور پر ان ناظرین کیلئے بنائی گئی ہے جو جذباتی اور دل کے قریب کہانیاں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔




