تماشہ5میں رمشا سب سے بڑی پلانر ہے، کبری اسحاق

کراچی (شوبز نیوز) رئیلٹی شو تماشہ 5 سے باہر ہونے والی کبری اسحاق کا کہنا ہے کہ جو میں ہوں وہی گھر میں رہ کر غلطی کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کبری اسحاق نے کہا کہ تماشہ گھر میں ہر کوئی گیم کھیل رہا ہے کوئی بھی حقیقی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم اسٹار لیلی بھی کردار پلے کررہی ہیں وہ ڈاکٹر زی کے ساتھ ہمدردی دکھاتی ہیں، واش روم جاتی ہیں تو پھر سحرش کے ساتھ ان کا ایک پلان ہوتا ہے۔کبری اسحاق نے کہا کہ میں نے باتھ روم پلاننگ بالکل نہیں کی جو بھی کیا ہے آن کیمرا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں