فلم دی ممی کے مداحوں کے لیے خوشخبری

لاس اینجلس (شوبز نیوز) ہالی ووڈ کی مقبول ایکشن ایڈونچر فرنچائز دی ممی ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہے اور فلم کے مرکزی اداکار برینڈن فریزر نے نئی فلم کی شوٹنگ سے متعلق اہم خبر دے دی۔فرانسیسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے برینڈن فریزر نے بتایا کہ نئی دی ممی کی شوٹنگ اگلے روز سے شروع ہونے جارہی ہے، اداکار نے فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو ظاہر نہیں کیں، تاہم ان کے بیان نے فرنچائز کے مداحوں میں خاصا جوش پیدا کردیا ہے۔نئی فلم میں فرنچائز سے وابستہ بعض پرانے چہرے بھی واپسی کرتے دکھائی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں