اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات مالی سال 2025-26 میں 56کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ہیں ۔ سی فوڈ کاشعبہ زرمبادلہ،روزگاراورسرمایہ کاری کااہم ذریعہ بن گیا ہے، پاکستان کی سی فوڈ برآمدا ت پہلی بار 50کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں اور دو سال میں سی فوڈ برآمدات میں تقریباً 40فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ مالی سال 2023-24میں سی فوڈ برآمدات 40کروڑ 60لاکھ ڈالرتھیں جو اگلے سال بڑھ کر 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں ۔ بہتر معیار اور ویلیو ایڈیشن سے سی فوڈ برآمدات مزید بڑھنے کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے ۔




