لاہور( شوبز نیوز)نامور اداکارہ شیبا بٹ نے اپنی شاعری کو کتابی شکل دینے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور انہوں نے کتاب کی اشاعت کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے والے کی تلاش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق شیبا بٹ نے چند سال قبل اداکاری کے ساتھ ساتھ شاعری کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ اردو اور پنجابی زبان میں سینکڑوں اشعار لکھ چکی ہیں۔ وہ اپنی شاعری کو کتاب کی شکل میں شائع کرانا چاہتی تھیں تاہم مالی مشکلات اور دل کے عارضے کے باعث وہ اپنی کتاب شائع نہیں کرا سکی تھیں۔ذرائع کے مطابق شیبا بٹ نے دوبارہ سے اپنی کتاب کی اشاعت کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں وہ ایسے فرد یا ادارے کی تلاش ہے جو ان کی کتاب کی اشاعت میں مالی معاونت کر سکے۔




