بھارت کی سبکی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) برکس کا 18 واں دو روزہ سربراہ اجلاس نئی دہلی میں شروع ہونے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے، تاہم تنظیم کے 11رکن ممالک میں سے اب تک صرف تین سربراہانِ مملکت نے اپنی شرکت کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے منتظمین کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ روسی صدرپوٹن اور ایرانی صدرمسعود پزشکیان ابتدائی تذبذب کے بعد مان گئے ہیں البتہ چینی صدر شی جن پنگ، مصر ی صدر جنرل سیسی، ایتھوپین وزیراعظم ابی احمد اور انڈونیشیا کے صدر نے تاحال شرکت کی حتمی تصدیق نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں