لاہور( شوبز نیوز )نامور گلوکارہ حمیرا ارشد بسنت فیسٹیول شوز میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے جلد آسٹریلیا روانہ ہوں گی جہاں وہ دس روز تک مختلف میوزیکل تقریبات میں پرفارم کریں گی۔ حمیرا ارشد نے بتایا کہ وہ آسٹریلیا میں پرفارم کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون گلوکارہ ہوں گی جو ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ثقافت اور موسیقی کو فروغ ملنا خوش آئند ہے۔ دلی خواہش ہے کہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ اور جرمنی سمیت دیگر ممالک میں بھی میوزیکل شوز کا انعقاد ہو اور ہمارے سفارتخانوں کو اس کے لئے کاوشیں کرنی چاہئیں۔اس اقدام سے بیرون ممالک پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کا موقع ملے گا ۔




