کراچی (شوبز نیوز) مصنوعی ذہانت کے نت نئے رجحانات نے پاکستانی شوبز ستاروں کو بھی ماضی کی یادوں میں پہنچا دیا، 80کی دہائی کے مخصوص فیشن اور انداز میں تیار کی گئی اداکاروں اور دیگر شوبز شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر ان دنوں مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا فلٹر تیزی سے مقبول ہورہا ہے اس نئے رجحان میں بڑے اور منفرد ہیئر اسٹائل، شوخ اور نمایاں رنگوں کے ملبوسات، بھاری میک اپ، گلیمر اور اس دور کے مخصوص فوٹو شوٹ کا انداز نمایاں نظر آتا ہے۔




