ڈیزل’ پٹرول مہنگا’گڈزٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پٹرول5 روپے2پیسے اور ڈیزل5روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا’پیٹرول کی قیمت 375 روپے 82 پیسے، ڈیزل کی 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی،پیٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا،نئی قیمتوں کا اطلاق12ستمبر سے 14ستمبر کے لیے ہوگا، اعلامیہ کیمطابق پیٹرول کی قیمت بڑھ کر375روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی، دستاویزات کے مطابق صرف 5 روز میں پیٹرول 29 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا اورڈیزل کی قیمت 5 روز میں 25 روپے27 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں