سعودی عرب حوثیوں پر تباہ کن حملوں کیلئے تیار

واشنگٹن /ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب حوثیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن پر غور کر رہا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ریاض حوثیوں کے خلاف اکیلے بھی فوجی کارروائی کرسکتا ہے، تاہم سعودی عرب نے کارروائی کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا۔رپورٹ کیمطابق ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کو انٹیلی جنس اورٹارگٹنگ کے حوالے سے معاونت فراہم کر رہی ہے، تاہم امریکا فی الحال حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی حملوں میں شامل نہیں ہو گا۔ امریکی میڈیاکاکہنا ہے کہ بحیرہ احمرمیں بحری جہازوں کوخطرہ لاحق ہونیکی صورت میں امریکا کارروائی میں شامل ہوسکتا ہے۔دریں اثناء سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں حملوں کے بعد مشرقی، مغربی آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی۔خبر ایجنسی نے سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کے حوالے سے بتایا کہ آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرتے ہوئے تیل برآمد کرنے والی مشرقی – مغربی پائپ لائن کو ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں متعدد حملوں کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔ایکس پر جاری بیان میں وزارتِ توانائی نے کہا کہ مشرقی – مغربی پائپ لائن کو احتیاطی طور پر معطل کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کے مطابق اس آئل پائپ لائن کو جمعرات کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حوثیوں کی برق رفتار کارروائی کے نتیجے میں یمن کی پوری بحیرہ احمر کی ساحلی پٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں