کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ میں سکیورٹی اور پرائیویسی پر کافی زور دیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے ایک نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرایا ہے۔میٹا کی جانب سے ریسٹریکٹڈ چیٹ نامی فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا ہے۔اس فیچر کو واٹس ایپ کے ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی کنٹرولز کا حصہ بنایا جائے گا۔ ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی کنٹرولز سے سے صارفین کو کسی چیٹ میں شامل افراد پر اضافی پابندیاں عائد کرنے میں مدد ملتی ہے۔ریسٹریکٹڈ چیٹ فیچر سے صارفین کو زیادہ سکیورٹی اور کنٹرول مل سکے گا۔اس فیچر سے صارفین کسی چیٹ کی حساس گفتگو کو مرکزی فون تک محدود رکھ سکیں گے اور واٹس ایپ ویب یا کنکٹڈ فون میں وہ گفتگو نظر نہیں آئے گی۔WABetaInfo کے مطابق ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ تمام بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں۔یہ فیچر آپشنل ہوگا یعنی صارفین کو خود اس کو ان ایبل کرنا ہوگا۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔




