فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اومیگا ریذیڈنشیا کے قریب چھاپہ مار کر 300 کلو مضر صحت گوشت سے لوڈ پک اپ پکڑ لی،مالک سمیت دو افراد گرفتار کر کے باز پرس شروع کر دی، تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر احمد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اومیگا ریذیڈنشیا کے قریب مشکوک پک اپ روک کر معائنہ کیا تو اس میں مضر صحت گوشت پایا گیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کو بلا کر چیک یا تو لاغر بیمار جانووں کا گوشت غیر تصدیق شدہ نکلا جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا تاہم مالک ذیشان رضا اور ڈرائیور فیصل کو گرفتار کر کے گوشت کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔




