فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان ہی نجاتِ اخروی اور شفاعتِ مصطفی ۖ کا ذریعہ ہے۔عقیدہ ختم نبوت امتِ مسلمہ کو تقسیم سے بچانیوالی مضبوط ترین ڈھال ہے۔عقیدہ ختم نبوت کی پاسداری دین کی بنیادوں کو قائم رکھنے اور باطل قوتوں کا سدِباب کرنیکی ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار پا کستا ن سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے ”تحفظ عقیدہ ختم نبوت کنونشن ”سے خطاب ۔ انہو ں نے کہاکہ ختمِ نبوت پر کامل ایمان کے بغیر کسی انسان کا دعویِ اسلام تسلیم نہیں ہو سکتا۔خاتمیتِ مصطفوی ۖ پر ایمان ہی دراصل تعظیمِ رسالت اور محبتِ رسولۖ کا حقیقی معیار ہے۔ختمِ نبوت دینِ ابراہیمی کی معراج اور سلسلہِ ہدایت کی آخری و مضبوط ترین کڑی ہے۔ختمِ نبوت وہ روشن چراغ ہے جس کی ضیا سے امت کا قلعہ ہر گمراہی سے محفوظ رہتا ہے۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی سلامتی استحکام اور شہدائے تحریک ختم نبوت کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر مولانا تصورحسین صدیقی،قاری سرفرازچن، ملک خالد،محمد ندیم، محمد مجاہد و دیگر نے بھی خطاب کیا




