نجی ایئر لائن کا پشاور سے نئے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا اعلان

پشاور (بیورو چیف)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کوششیں رنگ لے آئیں، نجی ایئرلائن سائوتھ ایئر نے پشاور سے اپنے نئے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا اعلان کردیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی 19ستمبر کو باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران نئے فلائٹ آپریشن کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔افتتاحی پرواز کوئٹہ، پشاور اور کوئٹہ روٹ پر چلائی جائے گی۔ نئے فضائی آپریشن کا مقصد خطے میں فضائی رابطوں کو فروغ دینا اور مسافروں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں