حریم فاروق کا نیا لک وائرل’ تنقید کی زد میں آ گئیں

کراچی(شوبز نیوز) ملک کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی نئی فلم مینگو جٹ کی لانچ تقریب میں ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔معروف اداکارہ حریم فاروق نے تقریب میں شرکت کیلئے ایپل گرین رنگ کی مختصر سلک کرتی کے ساتھ بیج اور سی گرین جامہ وار گھیر دار شلوار اور آرگنزا دوپٹہ زیب تن کیا تھا۔اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو بعض صارفین نے لباس کی فٹنگ اور اسٹائلنگ پر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا، جبکہ کچھ نے ان کے وزن پر بھی بات کی۔یہی نہیں بعض صارفین نے اداکارہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے وزن پر تبصروں کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ گفتگو لباس اور اس کی فٹنگ تک محدود رہنی چاہیے۔واضح رہے کہ اداکارہ حریم فاروق ان دنوں مینگو جٹ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس میں وہ فیصل قریشی کے مدِمقابل نظر آئیں گی۔ فلم میں شمون عباسی بھی اہم رول پلے کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں