ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی، صبا قمر

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ صبا قمر نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل چیخ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چیریٹی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔اداکارہ نے گفتگو کے دوران چند سال قبل فلمی ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف بھی کیا۔صبا قمر نے کہا کہ مجھے ایک ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی، یہ میرے ڈراموں کا نہیں بلکہ اس فلم کا ساتھی اداکار تھا جس میں کچھ سال پہلے کام کیا تھا تاہم اب وہ شادی شدہ ہیں اس لیے میں ان کا نام ظاہر نہیں کروں گی ورنہ ان کی اہلیہ انہیں مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں