ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی ، اداکار ریتک روشن نے کترینہ کے دفاع میں شیئر کی گئی ایک پوسٹ کو لائک کرکے ان کے حق میں اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔کترینہ کیف 14 ستمبر کو اپنے شوہر اور اداکار وکی کوشل کے ساتھ بھارت کے معروف کاروباری امبانی خاندان کی جانب سے منعقدہ گنیش چترتھی کی تقریب میں شریک ہوئی تھیں۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جن پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے گئے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے وزن اور حلیے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور موجودہ تصاویر کا موازنہ ان کی پرانی تصاویر سے کیا۔ اس ردعمل کے بعد انسٹاگرام اکانٹ سٹوری سیلر کامکس چلانے والے ہرش ویر جین نے کترینہ کی حمایت میں دو سلائیڈز پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی۔




