اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے 100افراد کو حراست میں لے لیاہے۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق غیرقانونی کال سینٹر سے حراست میں لیے جانے والوں میں 17 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کال سینٹر سے غیراخلاقی ایپلیکشن اور بھارت، برازیل سے فنانشل سکیم کے بھی شواہد ملے ہیں۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر سیل کر کے تمام ڈیٹا اور گیجٹ قبضے میں لے لیے ہیں۔ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام غیرقانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔




