ٹوکیو(سپورٹس نیوز)چین کی 13 سالہ تیراک یو زیڈی نے ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے خواتین کے 200 میٹر بٹر فلائی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا اور ساتھ ہی گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ٹوکیو ایکواٹکس سینٹر میں یو زیڈی نے مقررہ فاصلہ 2 منٹ 05.08 سیکنڈز میں طے کیا۔




