نئی دہلی(شوبز نیوز) مشہور تمل فلم جیلر کے سیکوئل جیلر 2 سے بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں اداکارہ ایک طاقتور اور منفرد انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرز کی جانب سے اب انتہائی متوقع سیکوئل میں ودیا بالن کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے، ویڈیو میں ودیا کو نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کئے ہوئے، ہاتھ میں سگریٹ لیے سیڑھیاں اترتے ہوئے ایک طاقتور روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس منظر کے ہیجان کو جاندار بیک گرائونڈ میوزک مزید بڑھا دیتا ہے، جس سے ان کے کردار کا سسپنس اور بھی دلچسپ ہو گیا ہے۔اس سے قبل فلم میکرز نے سورج کے کردار دیلیپ کا تعارف کرایا تھا




