انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کیا جائے’ میرا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ لندن جاکر کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی بہن شائستہ عباس سے مل سکیں۔صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میرا نے نیویارک سے برطانوی حکومت سے فوری اپیل کی ہے۔ ان کے مطابق میرا کی بہن شائستہ عباس ایڈوانس اسٹیج کے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی طبیعت بگڑ رہی ہے، جس کے باعث اداکارہ اس مشکل وقت میں اپنی بہن کے پاس پہنچنا چاہتی ہیں۔میرا نے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم، وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے بھی ان کے معاملے پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غور کرنے اور ویزا جاری کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق میرا کو ماضی میں برطانیہ کا ویزا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے اور ان پر ایک موقع پر 10 سال کے لیے برطانیہ میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔ پابندی کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ویزے کے معاملے میں مشکلات برقرار رہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میرا کی والدہ شفقت زہرا بخاری نے ان مشکلات کی وجہ ایک امیگریشن انٹرویو کے دوران انگریزی زبان سے متعلق غلط فہمی کو قرار دیا تھا۔ ان کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ پر افسر نے ٹرانزٹ کے بارے میں سوال کیا تو میرا نے اسے ٹرانزیکشن سمجھا، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔میرا کی جانب سے برطانوی حکومت سے نئی اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں