ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران خان نے 10سال بعد فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کردیا۔عمران خان نے 2015 میں کنگنا رناوت کے ساتھ فلم کٹی بٹی میں اداکاری کے بعد اچانک فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی تاہم اب ان کے مداح ایک بار پھر اداکار کو بڑے پردے پر ایک دلچسپ اور مزاح سے بھرپور رومانوی کامیڈی فلم میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔فلم دہلی بیلی کے اداکار اب ادھورے ہم، ادھورے تم کے نام سے بننے والی ایک رومانوی کامیڈی کے ذریعے فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔




