ممبئی (شوبز نیوز)بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔’اداکارہ کی والدہ کا انتقال گزشتہ روز ہوا جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی۔فیملی ذرائع کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ ہم یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی75سال کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔اس کے علاوہ خاندان نے اس دکھ کی گھڑی میں پرائیویسی (رازداری)کا بھی احترام کرنے کی درخواست کی۔




