فاروق آباد میں غیر قانونی مذبحہ خانہ سے40کلو مضرصحت گوشت برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے محلہ فاروق آباد میں غیر قانونی مذبحہ خانہ پر چھاپہ مار کر40کلو مضر صحت گوشت برآمد کر لیا، مذبحہ خانہ کو سیل اور مالک رضوان کو حوالہ پولیس کر دیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر حلیم جبران نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ فاروق آباد میں غیر قانونی مذبحہ خانہ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے اور موقع پر رضوان نامی مالک کو حراست میں لیکر معائنہ کیا تو وہاں سے ایک من کے قریب مضر صحت اور بغیر تصدیق کے گوشت برآمد کیا اور ویٹرنری ڈاکٹر کو بلا کر گوشت کی تصدیق کی تو مضر صحت پایا گیا جس پر مضر صحت گوشت کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا اور غیر قانونی مذبحہ خانہ کو سیل کر کے ملزم رضوان کو منصور آباد پولیس کے حوالے کر کے اس کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں