لاہور(بیوروچیف)کاہنہ کے علاقے ننگڑ پھاٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے گلی میں کھیلنے والے دو بچوں کو کچل دیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں 12 سالہ انس اور 8 سالہ آیان شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالا 12 سالہ انس ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ آیان کا علاج جاری ہے۔حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔




