71دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا بڑی کامیابی ہے’ چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (بیوروچیف) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان میں دہشت گرد وں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 71 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مثر کارروائیاں سکیورٹی فورسز کی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیت،بہادری اور آپریشنل تیاری کی عکاس ہیں جبکہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کلیئر کرنا امن و استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہنی چاہئیں، غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا تدارک قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور قوم اپنے شہدا اور غازیوں کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کا عزم پوری قوم کے لیے حوصلے اور اعتماد کا باعث ہے۔ انہوں نیکامیاب کارروائیوں میں حصہ لینے والے تمام افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں