چنیوٹ(نامہ نگار) سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ’ ایک ڈاکو ہلاک’ دو ساتھی فرار۔ بتایا جاتا ہے کہ سی سی ڈی ٹیم نے موضع ونوکہ ریلوئے پھاٹک کے قریب تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹر سائیکل سواروں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں ملا جو بعد میں دم توڑ گیا۔ ملزم کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فاعدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ‘ ہلاک ملزم کی شناخت ابوتراب کے نام سے ہوئی جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ابوتراب 31مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔ ہلاک ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ فرار ہونیوالے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔




