2نشئی دم توڑ گئے،مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ اور نڑوالا کے قریب دو افراد کی نعشیں برآمد جبکہ لڑائی جھگڑوں کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد بری طرح زخمی ہو گئے، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کینال روڈ 204 چک کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد’ نڑوالا روڈ پر الائیڈ پلازہ کے قریب 45سالہ نامعلوم شخص کی ڈیڈباڈی ملی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر شناخت نہ ہونے پر نشئی قرار دے کر الائیڈ ہسپتال شعبہ اناٹامی میں رکھوا کر متوفیان کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی جبکہ ملت ٹائون کے علاقہ 201 رب چندیاں تلاواں کا ساجد ڈیرہ پر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا، سمندری کے علاقہ 462 گ ب میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے مخالف شہزاد ولد افضل کو لہولہان کر دیا، پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح ملزمان نے بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر ظفر خان ولد محمد خان سکنہ بھوآنہ کو گولیاں مار کر زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں