فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ملک اورقوم کے لیے کام کرنے والی نہیں صرف انتشارپارٹی ہے 4 اکتو بر کو بھی کچھ نہیں ہوگا27ستمبر کا خودہی لانگ مارچ مخر کرکے ثا بت کردیاہے کہ اب لانگ مار چ تو کیاشا ر ٹ مارچ کی پوزیشن میں بھی نہیں رہی عوام باہر نکلنے کیلئے تیارنہیں جبکہ اس کے ارکان ایک صفحے پر نہیں جاری بیان میں ان کاکہناتھا کہ مشرقی وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے صرف پاکستان نہیں پوری دنیا معاشی مشکلات کا شکار ہے اس کے باوجود حکومت پٹرول میں چھوٹے طبقے کو دواورتین ہزارروپے کا ماہانہ ریلیف دے رہی ہے ایسے حالات میں پارلیمانی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے مگرپی ٹی آئی کے ایجنڈے میں صرف بانی ہے-قومی مجرم کی رہائی سڑکوں پر تماشے لگانے سے ممکن نہیں-اللہ تعالی کی مہربانی سے مشرق وسطی میں کشیدگی کم ہوگی ۔اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔




