ممبئی (شوبز نیوز) کرائم تھرلر فلم دریشم 3 کی کاسٹ کو ادا کیے گئے معاوضے کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔اجے دیوگن دریشم 3 کی ریلیز کیلیے تیار ہیں جو ممکنہ طور پر فرنچائز کی آخری پیشکش ہے۔ فلم 2 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔اجے دیوگن نے وجے سالگانکر کے کردار کیلیے مبینہ طور پر 18 کروڑ سے 22 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔ انہوں نے 2022 میں دریشم 2 کیلیے 30 کروڑ روپے فیس وصول کی تھی جبکہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم کیلیے ان کی فیس کی تفصیلات دستیاب نہیں۔اداکارہ تابو (میرا دیشمکھ) کو مبینہ طور پر 2.5 کروڑ سے 3.5 کروڑ روپے دیے جا رہے ہیں۔




