ساہیوال فیسٹیول کے پروگرام کوحتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

ساہیوال (بیوروچیف) شہر میں ادبی سرگرمیوں کے فروغ اور اہل قلم کو مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں ”ساہیوال لٹریری فورم” کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، اے ڈی سیز محمد اعجاز اوررانا اورنگزیب، ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل طارق اسمٰعیل خان ، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد سکھیرا، سرکاری و نجی کالجز و یونیورسٹیز کے نمائندوں اور معروف ادبی شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں ساہیوال لٹریری فورم کے پلیٹ فارم سے لٹریری فیسٹیو ل کے انعقاد، مقام، دورانیہ، ٹائم لائن اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ مکالمہ، مشاعرہ، صوفی نا ئٹ اور دیگر ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو فیسٹیول کا حصہ بنانیکی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔اس موقع پرایڈ یشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے واضح کیا کہ ساہیوال کی ادبی روایت کو آگے بڑھانے اور نئی نسل کو ادب سے قریب لانے کیلئے ساہیوال لٹریری فورم ایک مثبت کاوش ثابت ہو سکتا ہے۔ جس کے ذریعے مختلف اصنافِ ادب سے وابستہ افراد کو مشترکہ پلیٹ فارم پر لا کر فکری و ادبی مکالمے کو فروغ دیا جا سکے گا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے ہدایت کی کہ فیسٹیول کو ساہیوال کی ادبی و ثقافتی شناخت کے مطابق ترتیب دیتے ہوئے ادیبوں، شعرائ، دانشوروں اور نوجوانوں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں فیسٹیول کے پروگرام، مقام، ٹائم لائن اور دیگر امور کو حتمی شکل دینے کیلئے پروگرام کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں