عبدالستار خان نیازی کی دینی خدمات مثالی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام مرحوم مولانا عبدالستار خان نیازی کا 111 واں یوم پیدائش منایا گیا فیصل آبادجماعت اہلسنت ضلع فیصل آباد پاکستا ن کے زیر اہتمام جامعہ محمدیہ تعلیم القرآن کالونی 80مربع فیصل آباد میں عظیم مجاہد ملت، عاشق رسول حضرت مولانا عبدالستار خان نیازی کے 111ویں یوم پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں حضرت علامہ مولانا شفقت علی حیدری ضلعی امیر جماعت اہلسنت پاکستان،رانا حسن حیدری،قاری فیاض احمد سعیدی، حافظ اویس حیدری و دیگر احباب محبت نے شرکت کی اور مولانا عبدالستار خان نیازی کے یوم پیدائش کی خوشی میں کیک کاٹا۔علامہ شفقت علی حیدری نے اپنے خطاب میں مولانا عبدالستار خان نیازی کی دینی، ملی، سیاسی اور تحریک ختم نبوت و تحریک پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات اور آپ کی عاشقانہ زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر مولانا عبدالستار خان نیازی کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ملک پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں