لاہور (بیوروچیف) وزیراعلی پنجاب راشن کارڈ پروگرام کے رواں مالی سال کے اخراجات 43ارب تک متوقع ہیں۔سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے مجموعی اخراجات کے بارے میں حکومت کو آگاہ کردیا۔دستاویزکے مطابق رواں مالی سال کے دوران راشن کارڈ پروگرام پر 43 ارب 20 کروڑ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے جبکہ رواں سال راشن کارڈ پروگرام سے ہر ماہ 12لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے۔ہر مستحق فرد کو راشن کی خریداری کے لیے ماہانہ3ہزار سبسڈی دی جائے گی،پنجاب حکومت پروگرام کے اخراجات میں 21ارب 60کروڑ کا حصہ دیگی۔،ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن اور ورکرز ویلفیئر فنڈ 21 ارب 60 کروڑ فراہم کرینگے۔




