ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،ڈپٹی کمشنر کے مکوآنہ بائی پاس ڈیوائیڈر کو محفوظ بنانے کے احکامات

مکوآنہ (نامہ نگار) ڈیلی بزنس رپورٹ،، کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے مکوآنہ بائی پاس چوک کے قریب سڑک کے درمیان بنائے گئے ڈیوائیڈر کو فوری طور پرمحفوظ بنانے کے احکامات جاری کر دیے، جس پر متعلقہ محکمے نے عملی کارروائی کرتے ہوئے ڈیوائیڈر ختم کرنیکا کام شروع کر دیا ہے۔ اہل علاقہ اور عوامی حلقوں کی جانب سے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ڈیوائیڈر ختم کرنے یامحفوظ بنانے کا مطا لبہ کیا جا رہا تھا۔ڈیلی بزنس رپورٹ نے عوامی مشکلا ت اور شہریوں کی شکایات کو اجاگر کرتے ہوئے اس مسئلے کی نشاندہی کی، جس پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مکوآنہ بائی پاس چوک کے قریب سڑک کے درمیان قائم ڈیوائیڈرکومحفوظ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ احکامات ملنے کے بعد ڈیوائیڈرکومحفوظ بنانیکا کام شروع کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، متعلقہ محکمہ اور ,,ڈیلی بزنس رپورٹ،، کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مکوآنہ بائی پاس چوک سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر بھی ٹریفک مسائل کا جائزہ لے کر عوام کو درپیش مشکلات کا مستقل بنیادوں پر ازالہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں