وزیر تعلیم کی زیر صدارت لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس

لاہور (بیوروچیف) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں محکمہ لٹریسی کے تحت جاری مختلف پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں گزشتہ ایک سال کے دوران لٹریسی سنٹرز میں انرولمنٹ میں 25فیصد اضافے پر وزیر تعلیم نے اظہارِ مسرت کیا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود لٹریسی ڈیپارٹمنٹ قابلِ ذکر کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر تعلیم نے آئندہ سال کلاس روم آن ویل اور لائبریری آن ویل پراجیکٹس شروع کرنیکی ہدایت کردی۔، جبکہ محکمہ لٹریسی کو مڈل ٹیک پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں