کراچی (شوبز نیوز) تماشہ سیزن 5 سے حال ہی باہر ہونے والی اداکارہ سحرش احمد کا کہنا ہے کہ تماشہ ہائوس سے باہر یاسر عالم سے ملنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی۔سحرش احمد اداکارہ ہیں جو تماشا سیزن 5 میں اپنی شرکت کی وجہ سے مشہور ہوئیں، وہ حال ہی میں شو سے باہر (ایلیمینیٹ) ہوئی ہیں اور اس دوران وہ 8 ہفتوں تک شو کا حصہ بنی رہیں۔شو سے نکلنے کے بعد انہوں نے مختلف انٹرویوز دیے اور شو کے دیگر شرکا کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔یاسر عالم وہ شخص ہیں جنہیں سحرش احمد پسند نہیں کرتیں اور انہوں نے اس بات کا برملا اظہار بھی کیا۔




