اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز ہوگیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5سے20اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکانٹ میں واپس کر دیئے جائیں گے۔




