فتنہ الخوارج کے3دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان /اسلام آباد (نامہ نگار /بیوروچیف) ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتن الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔خیبرپختونخوا میں عزم استحکام وژن کے تحت فتن الخوارج کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مثر ثابت ہورہی ہیں۔ فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس پر کاری ضرب ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست اپنے عزم پر قائم ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں