گوجرہ میں مضر صحت قلفیوں کی فروخت،بچوں کے گلے خراب

گو جرہ (نامہ نگار)مضر صحت برف قلفیوں کی فروخت عروج پر بچے بیما ر ہوکر ہسپتا لو ں کا رخ کر نے لگے۔ تفصیلا ت کے مطابق شہر و گردو نوا ح میں سکرین سے بنی ہوئی برف کی قلفیا ں دھڑلے سے فرو خت ہو رہی ہیں موسم کی تبدیلی کیسا تھ قلفیا ں کھانے سے بچے موذی امرا ض کا شکار ہو رہے ہیںبرف کی سکرین ملی قلفیا ں کھا نے سے بچو ں کے گلے خرا ب ہو نے کے سا تھ بخار اور دیگر بیما ریا ں جنم لے رہی ہیں اور بچے ہسپتا لو ں کا رخ کر رہے ہیں سکرین اور برف کی قلفیا ں محلو ں اور چکوک میں سا ئیکلو ں پر دیدہ دلیری سے فروخت ہوتی ہیں جنہیں کو ئی پو چھنے وا لا نہیں عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ما ہم آ صف سے مطالبہ کیا ہے کہ فو ڈ اتھارٹی ٹیمو ں کو پا بند بنا ئیں کہ ایسی قلفیا ں بنا نے وا لے یو نٹس کو چیک کریں اور مضر صحت قلفیا ں تیار کر کے فروخت کر نیوا لو ں کے خلا ف کا رروا ئی عمل میں لا ئیں۔ تا کہ بچو ں کی زندگیا ں محفوظ بنا ئی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں