انتظامیہ کا بسنت کی تاریخ پر تذبذب تاحال برقرار

لاہور (بیوروچیف) بسنت 2027کے انعقاد کی تاریخ پر تذبذب تاحال برقرار ہے، انتظامیہ نے ایک بار پھر بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بسنت کی نئی تاریخ کے حوالے سے حکام کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے، جس کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت پہلے 10دن کے بجائے اب صرف 3دن تک منانے کی تجویز ہے۔، جبکہ جنوری یا فروری کے بجائے مارچ میں بسنت منائے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل بھی بسنت کے انعقاد کی تاریخ میں تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔ پہلے بسنت مارچ میں، بعد ازاں جنوری اور فروری میں منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اب بسنت رمضان المبارک کے فوری بعد مارچ میں منانے کا امکان ہے۔ بسنت کی نئی تاریخوں کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔بار بار تاریخیں تبدیل ہونے کے باعث شہریوں اور پتنگ سازوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں