اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت مشکل حالات میں کمزور طبقے کو تنہا نہیں چھوڑیگی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔انہوںنے کہا کہ پٹرول پر جتنا ٹیکس عائد ہے، حکومت اس سے بڑھ کر ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دے کر ان کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم کے مطابق فیول ریلیف اسکیم کے ذریعے 80 سے 90 لاکھ افراد کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے، جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ یہ سلسلہ مزید آگے بڑھایا جائے۔حکومت نے موٹر سائیکلوں، رکشوں، چنگ چی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کیلئے فی لیٹر 100 روپے تک رعایت کی اسکیم شروع کی ہے۔




